ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انسداد کرپشن بیورو کے دفتر کا باضابطہ آغاز؛سدرامیا کے گھڑی کے معاملے کی جانچ جاری: گگن دیپ

انسداد کرپشن بیورو کے دفتر کا باضابطہ آغاز؛سدرامیا کے گھڑی کے معاملے کی جانچ جاری: گگن دیپ

Thu, 11 Aug 2016 12:05:05  SO Admin   S.O. News Service

بنگلورو10؍اگست(ایس او نیوز؍عبدالحلیم منصور)ریاستی حکومت کی طرف سے رشوت ستانی کے معاملات سے نمٹنے کیلئے قائم انسداد کرپشن بیورو نے آج باضابطہ اپنا کام شروع کردیا۔ وزیر اعلیٰ سدرامیا کو بیش قیمتی گھڑی کی پیش کش کا معاملہ اے سی بی میں درج ہونے والی پہلی شکایت ہے۔ آج اے سی بی کے کام کاج کی باضابطہ شروعات کے بعد اس سلسلے میں ایک سوال کے جواب میں اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس اور انسداد کرپشن بیورو کے سربراہ گگن دیپ نے بتایا کہ اس شکایت ابھی ایف آئی آر درج نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لوک آیوکتہ کی طرف سے اس معاملے کی جانچ کی شروعات کے بعد اس کیس کو اے سی بی کی نئی شاخ میں منتقل کردیا گیا۔ اے سی بی کی بنگلور یونٹ اس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ اور جانچ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ انسداد کرپشن قانون 1998 کے تحت کوئی بھی شکایت درج کی جائے تو ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ہی اس کی جانچ آگے بڑھائی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ رشوت ستانی کے کسی بھی معاملے میں ملزمین کی گرفتاری سے قبل ایف آئی آر کا درج ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اے سی بی اپنے ضوابط اور قانون کے دائرہ میں رہ کر ہی کام کرے گی۔ اب تک اے سی بی میں 27معاملات درج ہوئے ہیں اور 21افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔ شہر بنگلور کے سب سے زیادہ معاملات سامنے آئے ہیں ، رشوت ستانی کی 245شکایات اے سی بی کو موصول ہوئی ہیں۔ کولار، منڈیا، رام نگرم اور شیموگہ و بنگلور سے ایک ایک شکایت سامنے آئی ہے۔ جبکہ دیگر اضلاع میں بھی صورتحال مختلف ہے، یہاں ایک بھی شکایت اب تک اے سی بی سے نہیں کی گئی ہے۔ 


Share: